Wednesday, April 24, 2024

چین والے پاکستان کی محبت میں اردو گانے گانے لگے

چین والے پاکستان کی محبت میں اردو گانے گانے لگے
April 25, 2018
گوادر ( 92 نیوز ) سی پیک کی آمد کے بعد پاکستان میں چینی زبان سیکھنےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن  صرف پاکستانی ہی چینی زبان نہیں  سیکھ رہے بلکہ چین کے باشندےبھی اردو کی محبت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ چین کے باشندے اس خوبصورتی سے اردو گانے گاتے ہیں کہ سن کر آپ بھی بے اختیار جھوم اٹھیں گے۔