Thursday, April 18, 2024

چین نے یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

چین نے یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا
February 16, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چین نے یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چین دوہزار بیس میں یورپی یونین کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر رہا۔

نئے اعدادوشمار کے مطابق چین  2020 میں پہلی دفعہ یورپین یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا سے آگے نکل گیا۔ یوروسٹیٹ  کی تازہ رپورٹ کے مطابق  کووڈ وبا کے باوجود 2020 میں چین کی یورپین یونین کو درآمدات اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔

یورپین یونین کی 2020 میں چین سے درآمدات  5.6 فیصد اضافے سے 465 ارب تک پہنچ گئیں جبکہ یورپین یونین کی 2020 میں چین کو برآمدات 2.2 فی صد اضافے سے 245.6 ارب ڈالر ہو گئیں جس سے تجارت کا مجموعی حجم 710 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

یورپین یونین کا 2020 میں امریکا کے ساتھ تجارت کا مجموعی حجم 673 ارب ڈالر رہا۔ امریکا یورپین یونین کا دوسرا بڑا ٹریڈ پارٹنر جبکہ بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ تیسرا بڑا ٹریڈ پارٹنربن گیا ہے۔ برطانیہ کی یورپی یونین کے ساتھ ایکسپورٹ میں 13 اعشاریہ 2 فیصد تک کمی ہوئی۔