Sunday, May 5, 2024

چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کام شروع کر دیا

چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کام شروع کر دیا
April 20, 2018
گوادر (92 نیوز) وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمم کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا جن کے مکمل ہونے پر گوادر میں کافی حد تک پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے۔ گوادر کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے دو ڈیمز جسمیں سوڑ اور شادی کورڈیم شامل ہے۔ اسکا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ان ڈیمز سے پائپ لائنز کے ذریعے پانی گوادر تک لایا جائے گا۔ ان منصوبوں پر چار ارب سے زائد کی لاگت ائیگی ۔ اسی طرح میرانی ڈیم سے پانی کی ترسیل کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ پر کام جاری ہے۔ اس کیلئے پندرہ کروڑ روپے بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔ اس منصوبے پر 7 سے 8 ارب روپے لاگت ائے گئی ۔ اسی طرح چین نے بھی سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے کیلئے ڈیسیلینیشن پلانٹ کے منصوبے پر  کام شروع کردیا ہے جس سے روزانہ ڈھائی  لاکھ گیلن پینے کا پانی گوادر کے شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح فرنٹیر ورکس ارگنائزشنین نے بھی ڈیسیلینیشن پلانٹ لگانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس پلانٹ سے بھی دو لاکھ گیلن پانی گوادر کو فراہم کیا جائے گا ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بڑی حد تک حل ہو جائے گا۔