Tuesday, April 16, 2024

چین نے گلوان وادی میں ہمارے زیر کنٹرول متنازعہ علاقے پر قبضہ کر لیا، بھارتی سفیر

چین نے گلوان وادی میں ہمارے زیر کنٹرول متنازعہ علاقے پر قبضہ کر لیا، بھارتی سفیر
June 26, 2020
بیجنگ (92 نیوز) بھارتی حکومت نے پہلی بار گلوان وادی میں چین سے ہزیمت اٹھانے کا اعتراف کرلیا، چین میں بھارتی سفیر کہتے ہیں چین نے بھارتی کے زیر کنٹرول متنازعہ علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ بھارتی سفیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں چین ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کیلئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر اپنی حدود میں چلا جائے گا۔ اس سے قبل 15 جون کو چین اور بھارت کے درمیان تصادم سے متعلق بھارتی صحافی شیو ارور نے بھارتی حکومت کے جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں ممالک کی افواج میں تصادم کی وجہ بھارت کا اشتعال انگیز رویہ تھا۔ بھارتی فوجیوں نے چینی حدود میں بنی فوجی چوکی کو جلا کر خود اپنی موت کو دعوت دی۔ صحافی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی جب پہلی بار سرحد پار گئے تو چینی فوجیوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اصل جھگڑا تب ہوا جب بھارت نے دوسری بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اس بار چینی فوج نے کرنل سمیت کئی بھارتی فوجیوں کو انکے انجام تک پہنچا دیا۔ یہ لڑائی کسی آتشیں اسلحے سے نہیں ہوئی بلکہ بھارتی سورما ڈنڈوں اور مکّوں سے ہی ڈھیر ہو گئے، جو زندہ بچے وہ ہلاک ساتھیوں کی لاشیں لے کر بھاگ نکلے۔