Thursday, March 28, 2024

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین بنالی ، سینئر اینکر پرسن سعدیہ افضال نے خوشخبری سنا دی

چین نے کورونا وائرس کی ویکسین بنالی ، سینئر اینکر پرسن سعدیہ افضال نے خوشخبری سنا دی
April 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سینئر اینکرپرسن سعدیہ افضال نے عوام کو دور حاضر کی سب سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چین نے کورونا وائرس کی ویکسین بنا لی۔

سینئر اینکر پرسن سعدیہ افضال نے کہا کہ  کورونا کے ماحول میں پوری دنیا خوف کے لپیٹ میں ہے ، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ چین نے اس کی ویکسین تیار کرلی ہے ،   حکومت پاکستان چین سے اس ویکسین کو لے کر لانچ کرسکتی ہے ، پاکستان یہ ویکسین لانچ کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ بہت سی کمپنیاں ویکسین بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ، چین نے ویکسین تیار کرلی ہے جس کا اب ٹرائل شروع ہونے جا رہا ہے ، جیسے ہی چین میں ٹرائل شروع ہو گا انشااللہ ساتھ ہی پاکستان بھی  ٹرائل شروع ہو گا ، چینی حکومت اور سفارتخانے نے اس میں ہماری بہت مدد کی ۔

ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ پاکستان کو ایہ ویکسین حاصل کر کے فخر ہو گا ، اللہ کرے یہ تجربہ کامیاب  ہو ، ایک ویکسین کا بننا اور پھر اس کا مارکیٹ میں آنا ، اس عمل میں کئی سال لگ جاتے ہیں ، عموماً اسے اس عمل میں آٹھ سے دس سال لگتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی  ویکسین کو مارکیٹ میں آنے کیلئے ڈریپ سامیت کئی اداروں کی جانب سے کلیئرنس  چاہئے ہوتی ہے ،  ہم جلد سے جلد یہ معاملات بھی طے کر لیں گے ۔