Sunday, May 5, 2024

چین نے ڈبلیویوفورٹین نامی سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

چین  نے ڈبلیویوفورٹین نامی  سپر سونک میزائل  کا کامیاب تجربہ  کرلیا
June 16, 2015
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے جوہری مواد لے جانے والے  آواز کی رفتار سے تیز سپر سونک میزائل  ڈبلیو یو فورٹین کا کامیاب تجربہ کر لیا  یہ میزائل شنگھائی سے سان فرانسسکو کا فاصلہ صرف پچاس منٹ میں طے کرسکتا ہے۔ چین کی حدود میں کیا جانے والا میزائل کا یہ تجربہ انتہائی سائنسی اور تحقیقی نوعیت کا تھا  جسے طےشدہ وقت پر کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ پیپلز لبریشن آرمی چائنا کا گزشتہ اٹھارہ ماہ میں آواز کی رفتار سے دس گنا تیز میزائل کا یہ چوتھا تجربہ ہے ،سپر سونک میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو  نہ صرف روایتی ہتھیار لے کر سفر کرسکتا ہے بلکہ   جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونےکی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ میزائل کسی بھی  جدید ترین دفاعی نظام کی نظر میں آئے بغیر ہدف تک پہنچنے  کی بھی صلاحیت بھی  رکھتا ہے۔