Thursday, April 25, 2024

چین نے پاکستان کے لئے 2.7 ارب ڈالرکی فوری امداد کا اعلان کر دیا

چین نے پاکستان کے لئے 2.7 ارب ڈالرکی فوری امداد کا اعلان کر دیا
October 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چین نے سی پیک پر تمام خدشات مسترد کر دیئے۔ پاکستان کیساتھ ہرممکن تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ چین نے پاکستان کے لئے  2.7 ارب ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔ نائب چینی سفیر زاﺅ لیجیان نے کہا کہ سی پیک پر پاکستان کو 19 ارب ڈالر میں سے 2 فیصد سود پر 6 ارب ڈالر قرض دیا، 13ارب ڈالر سرمایہ کاری ہے۔ قرض 15 سے 20 سال میںواپس کرنا ہے۔ قرض پر 14 فیصد سود کی باتیں غلط ہیں۔ چین نے پاکستان کو تنہا نہ چھوڑنے ،سرمایہ کاری بڑھانے،تکنیکی، سماجی و معاشی مدد دینے کا اعلان کیا۔ چین کا وزیراعظم عمران خان کے دورے میں بیشتر معاہدوں ، مزید امداد دینے کا بھی اعلان سامنے آ گیا۔ چینی سفارتی مشن نے بتایا کہ سی پیک کے ابتدائی فیز کے 22 منصوبوں میں 7 توانائی پلانٹس سمیت 10مکمل ،12جاری،2019ء کے اوائل میں مکمل ہوں گے۔ 22 منصوبوں میں 75 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا۔ 50 نئے منصوبے، 9 صنعتی زونز زیر غور ہیں۔ 2030ء تک 19 لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی۔