Friday, April 26, 2024

چین نے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بنانے کی حمایت کر دی، یہ اقدام ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے مفاد میں ہو گا: چینی وزارت خارجہ

چین نے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بنانے کی حمایت کر دی، یہ اقدام ایٹمی عدم پھیلاﺅ کے مفاد میں ہو گا: چینی وزارت خارجہ
June 4, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک)  چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے کے تحت نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کا مرحلہ مشکل ہے۔ دراصل پاکستان سمیت دیگر ممالک جو این پی ٹی کا حصہ نہیں وہ بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے خواہش مند ہیں جس نے عالمی برادری کےلئے ایک سوال کھڑا کر دیا ہے کہ ایٹمی عدم پھیلاوکے معاہدے کا حصہ نہ بننے والے ممالک نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے اہل ہیں یا نہیں۔ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس مسئلے کو نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے ارکان میں بات چیت کے ذریعے قانون کے مطابق حل کریں۔ پاکستان نے ایٹمی عدم پھیلاو¿ کے حوالے سے خاطرخواہ اقدامات کیے ہیں لہٰذا چین پاکستان کو نیوکلیئرسپلائرز گروپ کا رکن بنانے کی حمایت کرتا ہے، یہ اقدام عالمی سطح پر ایٹمی عدم پھیلاو کے مفاد میں ہو گا۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مضبوط تعاون کا خواہاں ہے۔