Monday, September 16, 2024

چین نے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی

چین نے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی
July 28, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز) چین پاکستان کی مالیاتی مدد کیلئے آگیا ،زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلئے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی منظوری دیدی ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کو مل گئے ہیں ،  26 جولائی تک مرکزی بینک کے پاس  9 ارب 1 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ تھا  ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 71 لاکھ ڈالر ہیں۔