Thursday, April 25, 2024

چین نے پاک بھارت کشیدگی کو مزاکرات سے حل کرنے کا کہا ، شاہ محمود قریشی

چین نے پاک بھارت کشیدگی کو مزاکرات سے حل کرنے کا کہا ، شاہ محمود قریشی
March 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاک بھارت کشیدگی کو مذاکرات سے حل کرنے کا کہا ہے ۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چین نہ صرف ہمارا ہمسایہ ہے بلکہ گہرا دوست بھی ہے، پاکستان اور چین خطے کے استحکام کیلئے اکٹھے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا،پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے مثبت پیشرفت  میں  امریکا اور دیگر ممالک نے اہم کردار ادا کیا ۔ بعد ازاں  شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  سفارتی کوششوں میں اضافے کیلئے پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس نئی دلی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ، صحافی کی جانب سے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں تیسرا ملک کون تھا کے سوال کے جواب میں  وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بات کان میں بتاؤں گا ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا وفد کرتا رپورراہداری پر مذاکرات کیلئے نئی دہلی جائیگا،موجودہ صورتحال میں امریکی وزیر خارجہ کےکردار پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔