Thursday, March 28, 2024

چین نے وادی گلوان میں بھارت کی شرانگیزی بےنقاب کردی

چین نے وادی گلوان میں بھارت کی شرانگیزی بےنقاب کردی
June 20, 2020
بیجنگ (92 نیوز) چین نے وادی گلوان میں بھارت کی شرانگیزی بےنقاب کردی، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے وادی گلوان چین کی حدود میں واقع ہے، بھارت علاقے میں سڑکیں، پل اور دیگرتعمیرات کررہا ہے۔ ترجمان چینی وزارت کے مطابق بھارت اپریل سے سرحدی حدود پر یکطرفہ اور مستقل طورپرسڑکیں، پل اور دیگر سہولیات تعمیرکر رہا ہے، جس پر چین نے متعدد بار احتجاج ریکارڈ کرایا، 6 جون کو بھارت نے وعدہ کیا کہ دریائے گلوان عبور نہیں کرے گا، لیکن 15 جون کو معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ترجمان کے مطابق بھارت کا سرحد کو عبور کرنا اشتعال انگیزی ہے، 6 مئی کو بھارتی فورسز سرحد عبور کرکے چینی حدود میں آئے، بھارتی فورسزنے چینی بارڈر فورس کے گشت کو روکنے کیلئے رکاوٹیں تعمیرکیں، بھارت نے یکطرفہ طوراشتعال انگیزی اورکنٹرول کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، چینی بارڈرفورس نےحالات کی مناسبت ضروری اقدامات کیے۔ ژاؤ لیجیان کا کہنا تھا کہ حالات کو ٹھیک رکھنے کیلئے چین اور بھارتی حکام قریبی رابطے میں رہے، چین کے بھرپورمطالبے پر بھارت سرحد کے پار آنے والے فوجیوں کو ہٹانے پر رضامند ہوا، فوجی واپس بلوائے اور سہولتوں کوختم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 جون کی شام کوبھارتی فرنٹ لائن فورسز نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سرحد کو عبور کرکے اشتعال انگیزی کی، بھارتی فرنٹ لائن فورسز نے مذاکرات کیلئے آنے والے چینی آفیسرز اور اہلکاروں پر پُرتشدد حملہ کیا۔