Sunday, September 8, 2024

چین نے معیشت کے استحکام کیلئے پانچویں بار شرح سود میں کمی کر دی

چین نے معیشت کے استحکام کیلئے پانچویں بار شرح سود میں کمی کر دی
August 26, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے اپنی معیشت کو استحکام دینے کےلئے شرح سود میں مزید کمی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز بینک آف چائنہ نے بازار حصص میں دو دن سے جاری مندی کے بعد اپنے لینڈنگ ریٹ کو 0.25 فیصد سے 4.6 فیصد پوائنٹس تک کم کر دیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا نے گزشتہ نومبر سے شرح سود میں پانچویں بار کمی کی ہے اور حالیہ کمی کا اطلاق آج سے ہو گا۔ چین کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی بازار حصص میں آنے والی مندی کے بعد اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ڈو جونز کے انڈیکس میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔ پیپلز بینک آف چائنہ کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کا مقصد فنانسنگ کی سماجی قیمت کو فروغ اور حقیقی معیشت کی پائیداری اور صحت مند پیشرفت کی حمایت کرنا ہے۔