Friday, April 19, 2024

چین نے مشیل بچلیٹ کے ہانگ کانگ مظاہروں پر تبصرے کو غیر مناسب قرار دے دیا

چین نے مشیل بچلیٹ کے ہانگ کانگ مظاہروں پر تبصرے کو غیر مناسب قرار دے دیا
December 1, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) چین نےاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بچلیٹ کے ہانگ کانگ مظاہروں پر تبصرے کو غیر مناسب قرار دے دیا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کا کہنا تھا کہ مشیل بچلیٹ کا ہانگ کانگ کی صورتحال پر تبصرہ غیر مناسب اور یو این چارٹر کے مقاصد اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ تبصرہ کرکے مشیل بچلیٹ نے چین کی داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی جس کیخلاف یو این رائٹس آفس میں احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ مشیل بچلیٹ نے ہانگ کانگ مظاہروں میں طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کارروائیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔