Thursday, April 25, 2024

چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا جس کیلئے مشکور ہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا جس کیلئے مشکور ہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا
March 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا جس کے لیے مشکور ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے قومی ادارہ صحت میں چینی ڈاکٹرز کو بریفنگ میں کہا کورونا  کی روک تھام کے لیے دنیا نے چین سے بہت کچھ سیکھا۔ سستی سے کام لیا جاتا تو وائرس بہت زیادہ پھیلتا۔ چین نے مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ چین سے ایک اور جہاز امدادی سامان لے کر اسلام آبادپہنچ گیا۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز، فیس ماسک، کٹس اور دیگر طبی آلات شامل ہیں۔  چین ، مشکلات ، پاکستان ، مشکور ، ڈاکٹر ظفر مرزا چین کے شہر ووہان سے آنیوالی خصوصی پرواز میں  تقریبا 6 ٹن امدادی طبی سامان ہے۔ چینی سفیر نے امدادی سامان  چئیرمین این ڈی اے لیفٹننٹ جنرل  محمد افضل کے حوالے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ چین سے آنیوالے امدادی سامان میں ڈسپوزیبل کٹس ، این 95 ماسک ، وینٹی لیٹرز اور دوسرے طبی آلات شامل ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا پوری دنیا کے لیے چیلنج ہے۔ وائرس کیخلاف خلاف چین اور پاکستان کی حکومتیں مسلسل رابطے میں ہیں۔  چین ، مشکلات ، پاکستان ، مشکور ، ڈاکٹر ظفر مرزا چینی سفیر نے کہا دونوں ممالک دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ  ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام وبا پر جلد قابو پالیں گے۔ واضح رہے کہ چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد پہنچی تھی۔