Thursday, April 18, 2024

چین نے مسعوداظہر کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کی قرارداد ویٹو کردی

چین نے مسعوداظہر کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کی قرارداد ویٹو کردی
March 14, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) چین نے ایک بارپھر پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق اداکردیا ، اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہرکانام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویزمستردکردی۔ بھارتی عزائم کےخلاف پاکستان کا آزمودہ دوست  دیوارِچین بن  کرکھڑاہوگیا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  جیش محمد کےسربراہ مسعود اظہرکےخلاف پیش کی جانےوالی تجویزکوردکردیا۔ اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میں ہونےوالے اجلاس میں تجویزپیش کی گئی کہ جیش محمد کےسربراہ مسعود اظہرکانام دہشتگردوں کی عالمی فہرست  میں شامل کیاجائے۔ یہ تجویزامریکا ، فرانس اور برطانیہ نے پیش کی  جس کےپیچھے بھارت کا ہاتھ تھا۔ دوست ملک کی جانب سے مسعود اظہرکےخلاف تجویز مستردکئے جانےپر بھارت نے سخت مایوسی کا اظہارکیاہے ، جبکہ چینی وزارت خارجہ کےترجمان کاکہناہے  اس قرارداد سے متعلق پہلے بھی کئی بار اپنا موقف دے چکےہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  پہلے 3بار مسعود اظہر کے خلاف قرار داد ویٹو کی جا چکی ہے  ، انہوں نے کہا کہ دیر پا نتائج کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم  نے ہر بار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ممنوعہ تنظیموں اور افراد کی لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش 2009سے کر رہا ہے ۔ سال 2016اور 2017 میں بھی ایسی ہی تجویز سلامتی کونسل کے سامنے پیش کی جاچکی ہے جسے ہر بار چین کی مخالفت کا سامنا رہا۔ اس طرح چین نے مسلسل چوتھی بار مسعود اظہر کےخلاف تجاویز کی مخالفت کی ہے ۔