Friday, April 26, 2024

چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کر دیے

چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کر دیے
June 19, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) چین نے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 میجروں سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کر دیے۔ چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں دی۔ چین سے پنگا بھارت کو مہنگا پڑ گیا تھا۔ پنتالیس سال کی بدترین جھڑپوں میں پیپلز لبریشن آرمی نے بھارتی سورماؤں کا بھرکس نکال ڈالا تھا ۔ چینی آرمی نے بنا آتشیں اسلحہ استعمال کیے بھارتی فوج کے کرنل سمیت بیس اہلکار ہلاک کر دیے تھے ۔ چین نے کشیدگی کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے اسے اپنے فوجیوں کو لگام دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ بھارتی فوج کے اتنے جانی نقصان پر خود ان کے دفاعی تجزیہ کار بھی چلا اٹھے ، جنرل ریٹائرڈ بخشی نے سوال اٹھایا تھا کہ ہم نے ایک کرنل اور بیس فوجی کھو دیے ، ہم سالانہ دفاع پر 71 ارب ڈالر کیوں خرچ کررہے ہیں۔