Thursday, April 25, 2024

چین نے طبی ماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا

چین نے طبی ماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا
March 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے سنگ ، چین نے طبیماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا، چین کے سفارتی مشن نے امدادی ٹیم بھیجنے کی تصدیق کر دی۔

چین کے حکام کے مطابق پاکستان میں موذی وباء پھیلنے کے فوری بعد  روک تھام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا گیا، ویڈیو کانفرنسز کے ذریعے اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔

حکام کے مطابق پاکستان کو مزید طبی سامان بھیجنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے ، آئیسولیشن اسپتال کی تعمیر میں بھی مدد کی جائے گی۔