Friday, April 26, 2024

چین نے شیشے سے بنا دنیا کا بلند اور طویل ترین پل بند کر دیا

چین نے شیشے سے بنا دنیا کا بلند اور طویل ترین پل بند کر دیا
September 3, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) شیشے سے بنا دنیا کا سب سے بڑا پل عوام کے لیے کھلنے کے دو ہفتوں بعد ہی بند کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پل کی مقبولیت کے باعث سیاحوں کی تعداد اندازے سے زیادہ ہوگئی تھی جس کے باعث اسے مزید بہتر بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ china-glass-bridge1   تفصیلات کے مطابق چین میں بنایا جانے والا دنیا کا بلند ترین اور طویل ترین پل بائیس اگست کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا لیکن صرف تیرہ روز بعد شیشے سے بنے اس پل کو بند کردیا گیا۔ یہ خوبصورت پل چینی صوبے حنان میں واقع دو پہاڑیوں کی چوٹیوں کے درمیان بنایا گیا تھا۔ china-glass-bridge چینی حکام کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں شہریوں کی آمد کے باعث پل کو مزید بہتر بنانے کے لیے بند کردیا گیا۔ پل کو پندرہ روز بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پل پر آٹھ ہزار افراد کے بیک وقت موجود ہونے کی گنجائش موجود ہے تاہم یہاں سیاحوں کی آمد کی تعداد اس سے دس گنا زیادہ ہے۔ اس کی مرمت کرکے اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔