Sunday, May 19, 2024

چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر ٹرمپ کو کرارا جواب دیدیا

چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر ٹرمپ کو کرارا جواب دیدیا
February 25, 2017

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھینگا دکھا دیا، چین کی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا سے تعلقات پر نظرثانی سے انکار کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے شمالی کوریا کا ایشو واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان ہے، معاملہ دونوں آپس میں نمٹائیں۔

تفصیلات کے مطابق چین نے شمالی کوریا کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صاف جواب دے دیا، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوینگ نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی ضرورت نہیں، شمالی کوریا کے میزائل تجربوں اور ایٹمی پروگرام کا معاملہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کا مسئلہ ہے، چین کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، امیدہے متعلقہ فریق اس سلسلے میں اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلا قدم اٹھائیں اور شمالی کوریا سے بات کریں، اس سے امریکا کو نقصان نہیں ہو گا، چین اس حوالے سے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ عالمی طاقتیں بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں، چین حمایت کرے گا۔