Wednesday, April 24, 2024

چین نے ریڈار کو دھوکہ دینے والے جدید ترین طیارے کی رونمائی کرا دی

چین نے ریڈار کو دھوکہ دینے والے جدید ترین طیارے کی رونمائی کرا دی
November 2, 2016
شنگھائی (ویب ڈیسک) ریڈار پر نظر نہ آنے والے چین کے جدید ترین جے ٹوئنٹی لڑاکا طیارے کی ائیر شو میں پہلی جھلک‘ ایک منٹ کی پرواز میں حیرت انگیز فضائی کرتب دکھائے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے ملک کے جنوبی شہر ژوہائی میں جاری ایئر شو میں ریڈار سے محفوظ رہنے والا لڑاکا طیارہ جے ٹوئنٹی نمائش کے لیے پیش کیا۔ ایئر شو کی افتتاحی تقریب کے دوران جے ٹوئنٹی طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ chinese jet طیاروں کی آواز سے اس قدر شورہوا کہ قریب واقع پارکنگ ایریا میں کاروں کے الارم بجنے لگے۔ یہ ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے والا چین کا دوسرا لڑاکا طیارہ ہے۔ دو سال پہلے چین کے ژوہائی کے ایئر شو میں اسی قسم کے جے تھرٹی ون کی نمائش کی تھی۔ چین جے تھرٹی ون طیارے ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے رکھے گا جبکہ جے ٹوئنٹی طیارے برآمد نہیں کرے گا۔ اس طیارے میں چین کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔