Sunday, September 8, 2024

چین نے دوستی کا پھر حق ادا کر دیا ، پاکستان پر امریکی الزام تراشی مسترد

چین نے دوستی کا پھر حق ادا کر دیا ، پاکستان پر امریکی الزام تراشی مسترد
August 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چین نے پھر پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا،،،ٹرمپ کی الزام تراشیوں اور دھمکیوں پر بیجنگ کا موقف بھی آگیا۔ چین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ چینی حمایت پر بھارتی میڈیا بلبلا اٹھا۔

دوست ہو تو ایسا۔۔۔۔چین پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا۔۔۔حکومت پاکستان سے پہلے ہی امریکی صدر کی پاکستان پر تنقید کا جواب دے ڈالا۔

چینی وزارت خارجہ ہوا شن ینگ نے عالمی برادری پرزور دیا کہ پاکستان کی قربانیوں کا مکمل اعتراف کیاجائے۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہرالگے مورچوں پر ڈٹا ہوا ہے۔ جس میں اس نے بے شمار قربانیاں دیں اور اہم کردار ادا کیا۔

چین کی جانب سے اپنے دوست ملک کی حمایت پر بھارتی میڈیا جل بھن کر رہ گیا۔ ٹرمپ کے بیان سے زیادہ چینی حمایت کو کوریج دے ڈالی۔

ادھرروسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی افغانستان میں کسی قسم کی مثبت تبدیلی نہیں لاسکتی۔

دوسری جانب افغان وار کے اہم سٹیک ہولڈر افغان طالبان کی جانب سے بھی امریکی صدر کی نئی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا گیا۔ افغان طالبان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگرامریکی افواج نہ نکالی گئیں تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنادیں گے۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ امریکا کو جنگ جاری رکھنے کے بجائے افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی بنانی چاہیے۔