Friday, May 17, 2024

چین نے دنیا کی طاقت ورترین لفٹ تیار کر لی

چین نے دنیا کی طاقت ورترین لفٹ تیار کر لی
September 18, 2016
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے دنیا کی طاقت ورترین لفٹ تیار کرلی۔ لفٹ ناصرف بھاری بھرکم بحری جہاز کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بلکہ اس سے مسافت میں بھی کمی آئے گی، لفٹ کی وجہ سے تین گھنٹے کا سفر چالیس منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کےمطابق چین کے ماہرین کا ایک اورانوکھا کارنامہ سامنے آگیا اورانہوں نےجدید مشینری سے آراستہ  دنیا کی طاقتور ترین لفٹ تیارکرلی۔ لفٹ کو دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم پر نصب کیا گیا ہے۔لفٹ نے بحری جہازوں کے لیے آسانی پیدا کردی ہے۔ بحری جہازوں کو اس سے قبل ڈیم کو عبور کرنے میں تین گھنٹے لگتے تھے،لفٹ لگنے سے تین گھنٹے کا سفر چالیس منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ چینی ماہرین کے اچھوتے کارنامے نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ڈیم کا کام بھی نہیں رکے گااوربحری جہازوں کی آمدورفت بھی جاری رہے گی۔