Friday, April 26, 2024

چین نے دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ تیار کر لی

چین نے دنیا کی سب سے لمبی ڈریگن بوٹ تیار کر لی
May 29, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کی سے لمبی ڈریگن بوٹ کو پانی میں اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کی جانیوالی دنیا کی سب سے طویل ڈریگون چوبی کشتی کو دریا میں اتارنے کیلئے 1600 تنو مند افراد کی خدمات لی گئیں۔ کشتی دوسو پچپن فٹ طویل اور بارہ ٹن وزنی ہے۔ کشتی کو صنوبرکی لکڑی کے ایک سو اٹھاسی ٹکڑے جوڑ کر بنایاگیا جس کی تیاری میں نو بڑھئیوں نے حصہ لیا اور یہ دو ماہ میں مکمل ہوئی۔ شاندار ڈریگن چوبی کشتی کو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد امڈ آئے۔ چینی ماہرین نے یہ کشتی بنا کر دنیا کی سب سے لمبی کشتی بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی ہے۔