Saturday, April 20, 2024

چین نے دنیا کا پہلا الیکٹرک مسافر بحری جہاز دریا میں اتار دیا

چین نے دنیا کا پہلا الیکٹرک مسافر بحری جہاز دریا میں اتار دیا
June 28, 2020
ووہان (92 نیوز) الیکٹرک گاڑی یا موٹر بائیک کا زمانہ ہوا پرانا، اب گہرے پانیوں میں ماحول دوست کروز شپس نظر آئیں گے۔ چین نے دنیا کا پہلا الیکٹرک مسافر بحری جہاز دریا میں اتار دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق الیکٹرک مسافر جہاز جُن لینگیو کو دریائے یانگ ژی میں ووہان شہر میں اتارا گیا ہے، یہ چین میں تیار کیا گیا سب سے بڑا الیکٹرک مسافر جہاز ہے۔ الیکٹرک مسافر بحری جہاز تریپن اعشاریہ دو میٹر لمبا اور تیرہ اعشاریہ چار میٹر چوڑا ہے، اس میں بیک وقت تین سو افراد کی گنجائش ہے۔ یہ جہاز مکمل طور پر ماحول دوست بنایا گیا ہے، یہ ری چارج ہونے والی لیتھیم بیٹری سے آٹھ گھنٹے تک مسلسل چل سکتا ہے۔