Thursday, April 25, 2024

چین نے دنیا میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا

چین نے دنیا میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا
November 24, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) چین نے دنیا میں عدم استحکام کا ذمے دار امریکا کو قرار دیا اور صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ جاپان کے شہر ناگویا میں منعقدہ جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث بننے والا ملک ہے۔ امریکی حکام اور سیاست دان چین کے خلاف بے بنیاد اور نفرت آمیز مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ اس کے باوجود چین خطے میں استحکام کی خاطر امریکا سے تجارتی معاہدوں کی بحالی کا خواہش مند ہے۔ وزیر خارجہ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی اختلافات کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔