Friday, April 19, 2024

چین نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں افغانستان کیلئے 4 نکاتی تجاویز پیش کر دیں

چین نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں افغانستان کیلئے 4 نکاتی تجاویز پیش کر دیں
October 13, 2021 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) چین نے جی ٹوئنٹی اجلاس میں افغانستان کیلئے 4 نکاتی تجاویز پیش کر دیں۔

خبرایجنسی کے مطابق چین نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرے۔ افغانستان کو تمام طبقات کی مشترکہ ترقی کا وعدہ پورا کرنا ہو گا۔ افغانستان اس بات کو یقینی بنائے کہ ملک میں دہشتگردی نہ پنپ سکے ۔ افغانستان میں مشترکہ لائحہ عمل کیلئے عالمی برادری کو یکسو ہونا ہو گا۔

بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ نے ویڈیو لنک اجلاس میں تجاویز پیش کیں کہ عالمی برادری افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے کرادار ادا کرے۔