Saturday, May 11, 2024

چین نے جرمنی پر داخلی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عائد کردیا

چین نے جرمنی پر داخلی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عائد کردیا
May 27, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین نے جرمنی پر اپنے داخلی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عائدکرتےہوئے خبردارکیاہےکہ برلن حکومت اس اقدام سے باز آجائے۔ چین کے خبر رساں ادارےکےمطابق چین نے جرمنی سےاپنی غلطی کوتسلیم کرنےاوراپنی پالیسی کو تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔ بیجنگ کا یہ بیان برلن حکومت کی جانب سےہانگ کانگ کےدوشہریوں کوسیاسی پناہ دینے کے تناظرمیں سامنے آیا ہے۔ بیجنگ حکام کےبقول جرمنی کونہ تو مجرموں کو برداشت کرنا چاہیےاورنہ ہی چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا چاہیے۔ دوسری جانب چینی حکام نےہانگ کانگ میں تعینات جرمن نمائندے کو ہنگامی ملاقات کیلئےبھی طلب کرلیاہے۔