Friday, April 26, 2024

چین نے جدید ژی 10گن شپ ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا

چین نے جدید ژی 10گن شپ ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا
March 6, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)چین نے جدید ژی ٹین گن شپ ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کر دیا۔ژی ٹین ہیلی کاپٹر کا موازنہ امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر سے کیا جاتا ہے ۔ وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق چین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے تین ژی ٹین ہیلی کاپٹرز پاکستان کو تحفہ میں دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ چین نےاپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے ایک ژی ٹٰین ہیلی کاپٹر آج پاکستان کے حوالے کردیا ہے جبکہ باقی دو ہیلی کاپٹرز اکتوبر تک پاکستان کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ چینی ساختہ ژی ٹین ہیلی کاپٹر ریڈار میں آئے بغیر چار کلومیٹر  تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ فضا اور زمین دونوں پراپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ژی ٹین ہیلی کاپٹر کو پاک فوج کے ایوی ایشن ڈویژن میں شامل کیا جائے گا۔