Monday, May 13, 2024

چین نے جاسوسی کے الزام میں آسٹریلوی صحافی کو گرفتار کر لیا

چین نے جاسوسی کے الزام میں آسٹریلوی صحافی کو گرفتار کر لیا
February 9, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چین نے جاسوسی کے الزام میں آسٹریلوی صحافی کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق چینی نژاد آسٹریلوی صحافی کو سرکاری راز بیرون ملک بھیجنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

اگست 2020 سے نظر بند چینگ لئی سرکاری نشریاتی ادارے میں میزبان تھیں، چینی حکام نے خاتون صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، حکام نے اِنہیں قانونی حقوق دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے آسٹریلیا، چین کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا جبکہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق انصاف، انسانی حقوق کی پاسداری کی توقع ہے۔