Friday, April 26, 2024

چین نے تجارتی راہداری سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے :فضل الرحمان

چین نے تجارتی راہداری سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے :فضل الرحمان
March 26, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک چین تجارتی راہدری کی مغربی شاہراہ کے حوالے سے جو تحفظات پیش کئے ہیں ان کو چین نے تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورہ چین میں چین کی حکمران جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ژوب،ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کے حوالے سے بات کی ہے ۔ مولانافضل الرحمن نے کہا کہ انہوں نے چین کے رہنماؤں پر واضح کیا کہ سو کلومیٹر کی شاہراہ کی تعمیر سے خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے عوام کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کی نئی شاہراہیں کھل جائینگی اور چین کو افغانستان میں چھ نئی گیٹ وے بھی مل جائینگی جہاں پر افغانستان کے پسماندہ علاقے ہیں۔ ان کی ترقی کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی تاریخی گہری بلند  اور  میٹھی بھی ہے۔