Friday, May 17, 2024

چین نے انسداد ٹڈی دل کیلئے ماہرین پاکستان بھیج دیئے

چین نے انسداد ٹڈی دل کیلئے ماہرین پاکستان بھیج دیئے
May 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین نے کورونا کیساتھ ساتھ انسداد ٹڈی دل کے لیے بھی ماہرین پاکستان بھیج دیئے۔ چینی قونصل جنرل لی بی جیان نے ٹویٹ کیا ہے کہ چینی ماہرین کو پاکستان میں ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ چینی ماہرین نے مختلف علاقوں کے دورے بھی کیے۔ چین نے انسداد ٹڈی دل آلات کی 3 کھیپ بھی پاکستان کو فراہم کی ہیں۔ بلوچستان سمیت متاثرہ علاقوں میں سپرے جاری ہے۔