Friday, April 26, 2024

چین نے امریکی فضائی اڈے کو بموں سے اڑانے کی فرضی ویڈیو جاری کردی

چین نے امریکی فضائی اڈے کو بموں سے اڑانے کی فرضی ویڈیو جاری کردی
September 22, 2020

بیجنگ ( 92 نیوز) چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی ، جزیرہ گوام میں امریکی فضائیہ کے اڈے کو بمبوں سے اڑانے کی فرضی ویڈیو جاری کر دی ۔ ویڈیو میں ایچ 6بم امریکی ایئربیس اینڈرسن پر گرائے گئے، ایچ 6بم جوہری ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکا نے ویڈیو پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ایشیا پیسیفک میں امریکہ چین آمنے سامنے آگے ۔ پراپیگنڈا وار شروع ہو گئے ، چین نے گوام میں امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے اور ائیر بیس کو بمبوں سے اڑنے کی فرضی ویڈیو جاری کردی۔

ویڈیو میں ایچ 6 بم امریکی ائیر بیس انڈرسن پر گرائے جارہے ہیں،یہ بم جوہری ہتھیار لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ویڈیو تائیوان کی سرحد کے قریب چین کی جنگی مشقوں کے دوران جاری کی گئی ہے، چین نے جنگی مشقوں کا آغاز ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی اعلی حکام تائیوان کے اہم دورے پر ہیں۔

گوام کا فوجی اڈہ اور ائیر بیس ایشیا پیسیفک میں کسی بھی محاذ آرائی پرامریکہ کی جانب سے سب سے پہلے ردعمل دینے والا جزیرہ ہے۔

چینی فضائیہ نے اس ویڈیو میں کئے گے فرضی حملے کو گاڈ آف وار کا نام دیا ہے۔