Saturday, April 20, 2024

چین نے امریکی صدر کے تبت پر دستخط شدہ قانون کو مسترد کر دیا

چین نے امریکی صدر کے تبت پر دستخط شدہ قانون کو مسترد کر دیا
December 29, 2020

بیجنگ (92 نیوز) چین نے امریکی صدر کے تبت پر دستخط شدہ قانون کو مسترد کر دیا۔ اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی وارننگ بھی دے ڈالی۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا تبت سے متعلق امور ہمارے داخلی معاملات ہیں۔ امریکا ان میں مداخلت سے باز رہے۔ انہوں نے امریکا کو ہانگ کانگ سے متعلق امور میں مداخلت سے بھی باز رہنے کا مشورہ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تبتن پالیسی اینڈ سپورٹ ایکٹ 2020 پر دستخط کیے تھے جس کے تحت لہاسا میں امریکی قونصل خانہ قائم کرنے اور تبت کے شہریوں کو دلائے لاما کو جانشین منتخب کرنے کا حق دیا گیا ہے۔