Wednesday, April 24, 2024

چین نے امریکی افواج کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیدیا

چین نے امریکی افواج کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیدیا
March 14, 2020
بیجنگ( 92 نیوز)چین نے امریکی افواج کو کرونا وائرس  کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا ، کہا کہ امریکی فواج نے ووہان میں کرونا وائرس پھیلایا ۔ چین نے امریکی افواج پر کورونا وائرس پھیلانے کا براہ راست الزام عائد کر دیا ، چین کے محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان زاؤ نے اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ امریکی  فواج نے ووہان میں کرونا وائرس پھیلایا  ہے ۔ دوسری جانب بیان پر امریکی  محکمہ خارجہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور چینی سفیر کو  طلب کر کے اپنا احتجاج  ریاکرڈ کرایا ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ چین کی جانب سے صرف دنیا کو وائرس کے بارے میں دیر سے بتانے پر کی جانے والی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلئے  ایسا کیا جارہا ہے ۔ ایسے  مضحکہ خیز بیانات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔