Wednesday, April 24, 2024

چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا

چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا
July 10, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چین نے امریکا کو افغان مسئلے کا اصل مجرم قرار دے دیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دوران بریفنگ کہا، امریکا نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں، عجلت میں فوجی دستے واپس بلائے اور ملبہ دوسروں پر ڈال دیا۔ امریکا نے افغانستان کا مسئلہ پیدا کیا اب وہ موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داریوں  سے راہ فراراختیارنہیں کرسکتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ، امریکا کو دیانت داری کے ساتھ افغانستان میں سکیورٹی، ترقی اور انسانی ضروریات کو پوراکرنے کیلے ذمہ داریاں نبھانا چاہئیں، امریکا کو افغانستان میں منتقلی اقتدار کے عمل کو احسن طریقہ سے پوراکرنا چاہئے۔ امریکا اس بات کو یقینی بنائے کہ انخلاء کی وجہ سے مشکلات اور لڑائی نہ شروع ہو۔ امریکا اس بات کو یقینی بنائے کہ افغانستان دوبارہ خطے میں دہشتگردی کی جنت نہ بنے اس حوالے سے چین کا یہ واضح موقف ہے۔

دوسری طرف افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری ہے، قندھار تک طالبان پہنچ گئے، کئی مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا، سپین بولدک میں تھرڈ بارڈر بریگیڈ کے 106فائٹرز نے سرنڈر کردیا۔