Monday, September 16, 2024

چین نے 128 امریکی مصنوعات پر 15 سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

چین نے 128 امریکی مصنوعات پر 15 سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
April 2, 2018

 بیجنگ (92 نیوز) چین نے امریکا کی ایک سو اٹھائیس مصنوعات پر پندرہ سے پچیس فیصد ٹیرف عائد کر دیا ۔ امریکا کی متاثر ہونے والی درآمدات میں پھل، خشک میوہ جات اور گوشت شامل ہیں ۔

 بیجنگ حکام کے مطابق اقدام چینی مفادات کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے ۔

چین کے اس اعلان سے امریکا کی تین ارب ڈالر کی درآمدات متاثر ہوں گی ۔

 چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ باہمی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے ۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلومینیم اور سٹیل کی درآمدات پر محصول میں اضافے کے جواب میں کیا گیا ہے جس سے چینی مفادات کو تحفظ ملے گا ۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی سٹیل مصنوعات پر پچیس جبکہ ایلومینیم پر دس فیصد ٹیکس عائد کیا تھا جس پر دنیا بھر سے شدید تنقید بھی کی گئی تھی ۔