Thursday, April 25, 2024

چین میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، امریکا میں شدید سردی کے ڈیرے

چین میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، امریکا میں شدید سردی کے ڈیرے
December 1, 2019
بیجنگ (92 نیوز) دیوار چین سے لے کر طاقت کے ایوانوں تک چین میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔ امریکا کی اکثر ریاستوں میں بھی شدید سردی کے ڈیرے۔ دنیا بھر میں سردی پنجے گاڑنے لگی، پاکستان سے لے کر چین تک اور چین سے امریکا تک ہر ملک میں لوگ سردی سے ٹھٹھرنے لگے۔ آسمان سے برستے روئی کے گالوں نے چین کے شمالی علاقوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔ بیجنگ سے لے کر گانسو تک، 17 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ سیاحوں کی بڑی تعداد خوبصورت مناظر دیکھنے امڈ آئی۔ کئی مقامات پر آمد و رفت کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ شاہراہوں کی بندش نے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ امریکا میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ برف باری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ امریکی ریاست ایریزونا میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 بچوں میں سے 2 کو زندہ نہ بچایا جا سکا۔ تیسرے بچے کی تلاش اب بھی جاری ہے۔