Friday, April 26, 2024

چین میں ہائی وے پر زیر تعمیر انڈر پاس منہدم،چار افراد ہلاک

چین میں ہائی وے پر زیر تعمیر انڈر پاس منہدم،چار افراد ہلاک
November 27, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں ایک ہائی وے پر زیرتعمیر انڈرپاس منہدم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوب مشرقی صوبہ یونان میں پیش آیاجہاں ایک زیر تعمیر انڈرپاس اچانک منہدم ہوگیا ، جس کے ملبے تلے  تیرہ مزدور دب گئے۔ حکام نے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی  ، ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آٹھ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جائے حادثہ پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں  مشکلات پیش آرہی ہیں۔