Saturday, April 20, 2024

چین میں کچرا سڑک پر پھینکنے کی سزا

چین میں کچرا سڑک پر پھینکنے کی سزا
September 23, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) کوڑا کرکٹ کھلے عام پھیکنا انتہائی بری بات ہے لیکن چین میں اس خاتون نے اس بات کا خیال نہ کیا اور گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہوئےکچرے سے بھرا شاپر  سڑک پر پھینک ڈالا۔ یہ دیکھ کر پیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار سے رہا نہ گیا،، اس نے اپنی موٹرسائیکل روکی اور وہی کچرا واپس اس گاڑی میں پھنک ڈالا اور چلتا بنا۔ واقعے کے بعد وہ خاتون تو بھڑکی لیکن لوگوں نے  نوجوان کو خوب داد دی۔