Thursday, April 18, 2024

چین میں کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والوں کےاعزاز میں تقریب

چین میں کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والوں کےاعزاز میں تقریب
September 8, 2020

بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والوں کےاعزاز میں تقریب  ،وبائی امراض کے ماہرین کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔چینی صدرشی جن پنگ نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسران کو دی پیپلز ہیروکے خطاب اور دی میڈل آف ری پبلک جیسے اعزازات سے نوازا۔

کورونا وائرس پرقابوپانےمیں اہم کردار اداکرنے والے ماہرین، سائنسدانوں اور فرنٹ لائن عملے کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔  ماہرین کو سکیورٹی اہلکاروں کےجھرمٹ میں گریٹ ہال آف دی پیپل  لایا گیا جہاں سکولوں کےطلبہ و طالبات نےانہیں خراج تحسین جب کہ فوجی اہلکاروں نے سلیوٹ پیش کیا۔

چینی صدرشی جن پنگ، چیئرمین آف سنٹرل ملٹری کمیشن،،اور اعلیٰ حکام نے کورونا وائرس کے خلاف گراں قدرکام کرنے والےچارافرادکو’دی پیپلز ہیرو‘کےقومی ایوارڈسے نوازا۔

وبائی امراض کے ماہر ژونگ نین شن کو’دی میڈل آف ری پبلک ‘کا خصوصی ایوارڈ دیاگیا ، تقریب کا انعقادچینی صدرشی جن پنگ کے گیارہ اگست کو دیئے گئے خصوصی حکمنامےپر کیاگیا۔