Wednesday, May 1, 2024

چین میں کرونا وائرس کے اثرات ختم ہونے لگے

چین میں کرونا وائرس کے اثرات ختم ہونے لگے
March 11, 2020
بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے عوام نے  اپنے عزم و استقلال سے ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا ، دن رات کی جدو جہد کے بعد چین  میں کرونا وائرس کے اثرات ختم ہونے لگے، یومیہ اموات 20 سے بھی کم رہ گئیں ، صوبہ ہیوبے میں عارضی اسپتال ختم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ۔صدر شی جن پنگ نے وائرس کے گڑھ ووہان کا دورہ کر کےطبی عملے اور عوام کے جذبے کو سراہا۔جنوبی کوریا میں بھی بہتری آنے لگی۔ وائرس کا زور کم ہونے پر صوبہ ہیوبے میں عارضی اسپتال ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، ووہان میں قائم 14 اسپتال بند کر دیے گئے  جہاں موجود ڈاکٹروں نے بھی رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ادھر جنوبی کوریا میں کرونا کیسز کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ، جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین درجن کے قریب نئے کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ اب تک ساڑھے سات ہزار سے زائد مریضوں میں سے ڈھائی سو صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔