Friday, April 26, 2024

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سات سو تریسٹھ ہو گئی

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سات سو تریسٹھ ہو گئی
February 26, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) کرونا وائرس کے مہلک وار رک نہ سکے۔ چین میں کرونا وائرس سے مزید 52 افراد ہلاک ہو گئے۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سات سو تریسٹھ ہو گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق چین میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 406 کیسز رپورٹ ہو گئے۔ عالمی سطح پر متاثرین کی تعداد 81 ہزارتک پہنچ گئی۔ چینی جیلوں میں 555 قیدیوں میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ خبرایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا جنوبی کوریامیں کرونا کے مزید 169 کیسز رپورٹ ہو گئے۔ جنوبی کوریا میں تعینات ایک امریکی فوجی بھی کرونا سے متاثر ہو گیا۔ جنوبی کوریامیں کرونا سے 12 افراد ہلاک اور 1146 متاثر ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی میں کرونا متاثرین کی تعداد 322 ہو گئی۔ امریکی ریاست سان فرانسسکو میں کرونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اقدام ریاست کو کرونا سے محفوظ کرنے کیلئے کیا گیا۔ ہانگ کانگ میں کرونا متاثرین کی تعداد 85 ہو گئی۔ کویت میں کرونا کے مزید 2 مریض رپورٹ ہو گئے۔ عرب ملک میں متاثرین کی تعداد 11 ہو گئی۔