Thursday, April 25, 2024

چین میں کرونا وائرس سے مزید 25افراد ہلاک

چین میں کرونا وائرس سے مزید 25افراد ہلاک
January 28, 2020
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں کرونا وائرس سے مزید 25 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ  ہلاکتوں  کی کل تعداد 106 ہو گئیں۔ دوسری جانب  وائرس سے متاثرہ  افراد کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ہے ، بیجنگ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت  9 ماہ کی بچی ہوئی جو بیجنگ میں زیرعلاج تھی، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکام نے تانگشان شہر کیلئے آمدورفت بند کر دی گئی ہے ۔ وائرس کو  کنٹرول کرنے کیلئے عالمی کوششیں تیز  کر دی گئی ہیں ، کئی کمپنیاں اور ممالک اپنے شہریوں کو چین سے نکال رہے ہیں،امریکی صدر ٹرمپ نے چین کو وائرس پر کنٹرول پانے کیلئے امداد کی پیشکش کر دی۔