Monday, May 13, 2024

چین میں کرونا سے مزید 143 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 1669 تک جا پہنچیں

چین میں کرونا سے مزید 143 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 1669 تک جا پہنچیں
February 16, 2020
ووہان (92 نیوز) کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، چین میں مزید 143 افراد جان کی بازی ہار گئے، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1669 تک جا پہنچیں۔ جان لیوا کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، روزانہ سیکڑوں مریضوں کی ہلاکت معمول بن گیا۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 143 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1669ہو گئی، جن میں سے صرف 4 افراد چین سے باہر ہلاک ہوئے۔ مزید 2 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، اب تک مہلک وائرس کےمتاثرین کی تعداد انہتر ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ چینی حکام کو وائرس پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے ریکارڈ ہونے والے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ ساڑھے نو ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایدھنم نے ایک بار پھر وائرس پر قابو پانے کیلئے چینی اقدامات کو سراہا اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔ چین، کرونا ، 143 افراد ہلاک، مجموعی تعداد 1669 ، عالمی ادارہ صحت ، ووہان ، 92 نیوز اُدھر جاپان کے ساحل کے قریب کروز شپ پر مزید ستر افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی، جس کے بعد کروز پر کرونا متاثرین کی تعداد ساڑھے تین سو کا ہندسہ عبور کر گئی ہے۔ امریکا نے کروز شپ میں موجود اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کر دیا۔ نیپال نے بھی ہوبئی میں پھنسے 185 افراد کو واپس لانے کیلئے طیارہ بھیج دیا، چین سے لائے جانے والے افراد کو 14 دن الگ تھلگ رکھا جائے گا۔