Sunday, September 8, 2024

چین میں کتوں کیلئے یوگا کلاسز کا انعقاد

چین میں کتوں کیلئے یوگا کلاسز کا انعقاد
January 18, 2016
ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) چین کے شہر ہانگ کانگ میں ڈاوگ یوگا کلاس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ یوگا کلاس میں دو سو ستر کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ حصہ لیا۔ ہانگ کانگ کے باسیوں کے رنگ ہی نرالے ہیں۔ ڈاوگ یوگا کلاس کے انعقاد اور نئے ریکارڈ کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ ڈاو¿گ یوگا کلاس آدھے گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی جس میں کتوں اور ان کے مالکان نے حصہ لیا۔ کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ مل کر شاندار انداز میں یوگا کی پریکٹس کی۔ مالکان کا کہنا تھا کہ ایسی کلاس کا انعقاد اچھی بات ہے اس سے انہیں اپنے کتوں کے ساتھ زیادہ اور بہتر وقت گزارنے کا موقع ملا۔