Thursday, April 18, 2024

چین میں ڈریگن بوٹ ریس کا مقابلہ بڑے حادثے میں تبدیل ہو گیا

چین میں ڈریگن بوٹ ریس کا مقابلہ بڑے حادثے میں تبدیل ہو گیا
April 23, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چین میں ڈریگن بوٹ ریس کا مقابلہ بڑے حادثے میں تبدیل ہو گیا۔ دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 17 کھلاڑی ہلاک ہو گئے۔ چین میں ہر سال ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مقابلوں کو چین میں ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم چینی صوبے گوانگ شی کے شہر گائلن میں گزشتہ روز یہ مقابلے ایک بڑے حادثے کی  نظر ہو گئے۔ مقابلے میں شریک 2 ڈریگ بوٹس آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ان پر سوار درجنوں کھلاڑی پانی میں ڈوب گئے۔ امدادی اہلکاروں نے کارروائی کر کے 34 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا تاہم 17 کھلاڑی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ڈوبنے والے بیشتر کھلاڑیوں نے لائف جیکٹس نہیں پہنی ہوئیں تھیں۔