Wednesday, May 1, 2024

چین میں ڈرونز نے پارسل پہنچانے کاکام شروع کر دیا

چین میں ڈرونز نے پارسل پہنچانے کاکام شروع کر دیا
September 22, 2016
تیان جن (ویب ڈیسک) ڈرون صرف میزائل ہی نہیں گراتے اچھے کام بھی کرتے ہیں۔ جی ہاں چین میں ڈرونز نے پارسل پہنچانے کاکام شروع کر دیا۔ ابتدائی طور پر ڈرونز پانچ کلوگرام تک کا وزن بیس کلومیٹرکے فاصلے تک لے جا سکتے ہیں۔ صارفین تک مطلوبہ پارسل پہنچانے کیلئے ڈرونز کا مخصوص روٹ بھی بنایا گیا ہے۔ پارسل ڈیلیوری کرنے والی کمپنی نے ابتدائی آزمائشوں کے بعد باقاعدہ طور پر سروس کا آغاز کر دیا ہے۔