Wednesday, May 8, 2024

چین میں ڈرونز ریس کا انعقاد ،40 ماہر کھلاڑیوں کی شرکت

چین میں ڈرونز ریس کا انعقاد ،40 ماہر کھلاڑیوں کی شرکت
August 26, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) چین کے شہر چونگ چنگ میں ڈرونز کی انٹرنیشنل ریس کا انعقاد کیا گیا  جس میں 6 ممالک سے 40 ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مقابلے کا انتظام ایک بڑے سے ہال میں کیا گیا تھا ، 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر ڈرونز کو سیدھے ٹریک پر بھی نہیں اڑنا تھا بلکہ یہاں پر رکاوٹیں بھی لگائی گئی تھیں۔ مگر ماہر کھلاڑیوں نے انتہائی برق رفتاری سے یوں ڈرون اڑائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے