Sunday, September 8, 2024

چین میں چارپاؤں والا مرغا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

چین میں چارپاؤں والا مرغا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
March 10, 2016
  لاہور(ویب ڈیسک)چین میں چار پاؤں والا مرغا توجہ کا مرکز بن گیا انوکھے پرندے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آئی سیلفیوں کے شوقین لوگوں نے مرغے کو خوفزدہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق مشرقی چائنہ کے شہر ہیز میں واقع  پولٹری فارم سے چار ٹانگوں والے مرغے کی دریافت نے سب کو حیران کر دیا اس انوکھے پرندے  کے دریافت کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد مرغے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور لوگوں نے خوب سیلفیاں بنائیں۔ فارم مالکان کا کہنا ہے کہ مرغا صحت مند جبکہ  اس کو چلنے پھرنے میں کوئی دقت نہیں  ہے ادھر مقامی ماہرین نے مرغےکے خوردنی ہونےپرشکوک شبہات کو ختم کرتے ہوئے کھانے کے قابل قرار دے دیا ہے۔