Friday, April 26, 2024

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی میں تاخیر پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی میں تاخیر پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم
February 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی میں تاخیر پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کردیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا حکومت پاکستان کیوں غیر ذمہ دار ہے؟۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کے روبرو نمائندہ وزارت صحت نے والدین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کا تذکرہ کیا۔ تو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کمیٹی کا نہ بتائیں، حکومت پاکستان کیوں غیر ذمہ دار ہے؟۔ متاثرین مسلسل شکایت کر رہے ہیں کہ حکومت انہیں نہیں سن رہی۔ مسئلے کو حل کرنا وزارت خارجہ کا نہیں، وفاقی کابینہ کا کام ہے، کیوں نہ ایسا کریں کہ دو چار وفاقی وزراء کو وہان وزٹ پر بھیج دیں۔ وزارت خارجہ کے نمائندے عدالت کو آگاہ کیا کہ چینی حکومت کی نئی رپورٹس آنی ہیں۔ اس پر ہی کابینہ فیصلہ کر سکے گی۔ عدالت نے قرار دیا کہ متاثرہ بچوں کے والدین کی جانب سے 4 رکنی وکلاء ٹیم سیکرٹری کابینہ، معاونین خصوصی سمندر پارپاکستانیز اور صحت سے ملاقات کرے گی۔ کیس کی مزید سماعت 6 مارچ کو ہوگی۔